دنیا
26 ستمبر ، 2016

نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا اچھا لگا، والد برہان وانی

 

 

برہان وانی کے والد مظفر وانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا اچھا لگا ، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نیا جذبہ دیا ، یہ کہنا غلط ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے حملہ آور آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کو برطانوی دہشتگرد کہتے تھے لیکن بھارت اسے ہیرو مانتا تھا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بعد برہان وانی کو بھی ہیرو قرار دیا جائے گا ۔

برہان وانی کے والد نے وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا،مظفر وانی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ۔

مظفر وانی نے سوال کیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں سرحد پار سے حملہ آور آتے بھی ہیں تو بھارتی فوج کیا کر رہی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ برہان سے پہلے میرے بڑے بیٹے کو بھارتی فورسز نے ہلاک کیا ۔

مزید خبریں :