پاکستان
27 ستمبر ، 2016

سندھ میں 60 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، وزیراعلیٰ سندھ

رانا جاوید ....وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 60 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، ہمیں تعلیمی اداروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی ۔

تعلیمی مسائل پر سیمینار سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی مسائل دیکھتے ہوئے سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ، وزیر تعلیم کو تعلیمی بہتری کیلئے اپنے اختیارات بھی دے چکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہربچے کو تعلیم فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، صوبائی حکومت نے اسے اولین ترجیح بنارکھا ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ تعلیم کے لیے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ ہمیں ہراسکول میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔

 

مزید خبریں :