پاکستان
27 ستمبر ، 2016

اورنج لائن ٹرین،چین کی نئی قسط مخالفین کیلئے سبق ہے،شہبازشریف

اورنج لائن ٹرین،چین کی نئی قسط مخالفین کیلئے سبق ہے،شہبازشریف

 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے نئی قسط چین کا پنجاب حکومت پر اعتماد کا اظہار جبکہ منصوبے کے مخالفین کیلئے ایک سبق ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ایک بیان میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے فنڈزکی نئی قسط ملنے پر چینی حکومت اور قیادت سے اظہار تشکرکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے اربوں روپے کی یہ رقم جاری کر کے پاکستان کے ساتھ بےمثال دوستی کا حق نبھایا جبکہ یہ پنجاب حکومت پر چین کے اعتماد کا اظہار بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے کے بارے میں مخالفین جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے رہے ،فنڈز کی نئی قسط مخالفین کے لیے ایک سبق بھی ہے ۔

مزید خبریں :