پاکستان
27 ستمبر ، 2016

کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں،جنگ مسئلے کا حل نہیں،عمران خان

کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں،جنگ مسئلے کا حل نہیں،عمران خان

 

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کوسمجھ جانا چاہیے کہ جنگ مسئلے کاحل نہیں ،کشمیر میں تحریک سے اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے ، وہ سب آزادی چاہتے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں کے اعزاز میں رکھے گئے ظہرانےکے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوناچاہیےلیکن وہ یہ نہیں کہتےکہ حکومت چلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں سے کسی کوبھی وزیراعظم بنا دیں، انہیں اعتراض نہیں ہو گا، وہ 30 ستمبر کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کرسکتےہیں۔

عمران خان نےکہاکہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،صرف پی ٹی آئی کے پاس اصل اسٹریٹ پاور ہے ، وہ ایسا جہاد کررہے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہے ، پاناما لیکس کے معاملے پر الزامات نہیں،بلکہ ثبوت موجود ہیں۔

عمران خان کاکہناتھاکہ ملک میں ادارے آزاد نہیں ، انہوں نے اپوزیشن کی خاطر رائےونڈ مارچ کی تاریخ تبدیل کی ، سیاسی جماعتیں سڑکوں پر آنے کی تحریک میں شامل نہیں ہونا چاہتیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ اور حق ہے، 30 ستمبر کووہ اگلے مرحلے کا اعلان بھی کرسکتےہیں۔

مزید خبریں :