شہر شہر
27 ستمبر ، 2016

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

 

سلیمان سعادت خان.....کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پانچ سال بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں تحریک انصاف نے پہلی ہی قرارداد ایم کیو ایم کے با نی کے خلاف جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پہلا اجلاس کل دو پہر کو ڈپٹی میئر ارشد و ہرہ کی زیر صدارت ہوگا، جس میں منتخب چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر کامیاب بلدیاتی نمائندے شرکت کریں گے۔

کونسل کے پہلے ہی اجلاس میں پی ٹی آئی نے متحدہ قومی مومنٹ کے بانی کی 22 اگست کو ملک مخالف تقریر پر ان کے خلاف ملک غداری آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے کونسل میں پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی قرارداد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو جمع کرائیں گے، جسے کل پیش کیا جائے گا،قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ملک مخالف کسی بھی عمل کی مذمت کرتا ہے اور ملک کیلئے قربانی اور کام کرنے والے اداروں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک دشمنوں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔