پاکستان
27 ستمبر ، 2016

عوامی تحریک کا رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

عوامی تحریک کا رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

 

پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ،پی اے ٹی کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری جماعت مارچ میں علامتی طور پر بھی شریک نہیں ہوگی ۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پی اے ٹی کےچیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری نے 30 ستمبر کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا واضح اعلان کیا تھا ، ڈاکٹر طاہر القادری کہہ چکے ہیں کہ وہ احتجاج کیلئے کسی کے گھر نہیں جائیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی کے جلسے میں نہ صرف شرکت نہیں کرے گی بلکہ رائیونڈ مارچ میں علامتی طورپربھی شریک نہیں ہو گی۔

 

مزید خبریں :