پاکستان
27 ستمبر ، 2016

پاک روس جنگی مشقیں کامیابی سے جاری

پاک روس جنگی مشقیں کامیابی سے جاری

 

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے ان جنگی مشقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے جنگی مشقوں میں شامل جوانوں سےملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تاریخ میں پہلی بار پاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں، جن میں دونوں ملکوں کی اسپیشل سروسز گروپ کے دو سو کمانڈوز بلند پہاڑی علاقوں میں ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :