دنیا
27 ستمبر ، 2016

طوفان ’میگی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا، 4افراد ہلاک

سمندری طوفان میگی تائیوان کے ساحلی شہر سے ٹکرا گیا، طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے شہر میں تباہی مچادی، مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک اور 268 زخمی ہوگئے۔

سمندری طوفان میگی 198کلومیٹر فی گھنٹہ ہواؤں کے ساتھ تائیوان کے شہر ہولین سے ٹکرایا، شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے چھتوں دیواروں، متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

طوفان کے باعث شہر کے اسکول اور دفاتر بند ہیں، 5ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں، تقریباً 20لاکھ گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے، طوفان کا رخ چین کے شہروں فوجیان اور گوانگ ڈو نگ کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں :