خصوصی رپورٹس
27 ستمبر ، 2016

ٹوئٹر کے ممکنہ خریداروں میں والٹ ڈزنی بھی شامل

ٹوئٹر کے ممکنہ خریداروں میں والٹ ڈزنی بھی شامل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ممکنہ خریداروں میں انٹرٹینمنٹ جائنٹ والٹ ڈزنی کمپنی بھی شامل ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر خریدنے کے لیے گوگل، مائیکروسافٹ اور سیلز فورس سمیت کئی بڑی بڑی کمپنیوں کے مذاکرات جاری ہیں، جس میں اب والٹ ڈزنی کمپنی بھی شامل ہوگئی ہے۔

والٹ ڈزنی کمپنی کئی ملکوں میں ڈزنی لینڈ امیوزمنٹ،کارٹون پروڈکشن اور ٹی وی چینلز کی مالک ہے، ٹوئٹر خریدنے کے لیے تمام تر بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک ٹوئٹر کے خریداروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔

 

 

مزید خبریں :