دلچسپ و عجیب
27 ستمبر ، 2016

کینیا میں سجی پرانی اور کلاسک کاروں کی نمائش

کینیا میں سجی پرانی اور کلاسک کاروں کی نمائش

 

پرانی اور کلاسک کاروں کے شوقین افراد کیلئے کینیا میں گاڑیوں کی نمائش سج گئی، 50 سال سے زائد پرانی گاڑیاں دیکھنے کیلئے لوگ کھنچے چلے آئے۔

کچھ لوگوں کو پرانی گاڑیاں رکھنے کا اس قدر شوق ہوتا ہے کہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی گاڑیاں نئی گاڑیوں سے کم نہیں معلوم ہوتیں۔

کینیا کے شہر نیروبی میں بھی پرانی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی ہی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں وِنٹیج کاروں کی دلکش سالانہ نمائش منعقد کی گئی۔

46ویں سالانہ ایگزیبیشن میں رکھی گئی ان نامور ماڈلز کی کاروں میں سے کئی تو 50سال سے بھی پرانی تھیں جو اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے انجن اور ڈیزائن کی اصلی شکل میں ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شاندارکلاسک کار ایگزیبیشن میں کئی مشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیوں کو ریمپ پر چلا کر ان کی پرفارمنس بھی حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جس سے دیکھنے والے بے حد متاثر ہوئے۔

پریڈ میں صرف چھوٹی کاریں ہی نہیں بلکہ اسٹیم ریلوے انجن، ٹرک، جیپ اور وین بھی شامل تھیں جنہیں ہلکی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد نمائش کا حصہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :