شہر شہر
27 ستمبر ، 2016

کراچی :مفت ہیلمٹس کی تقسیم پر شہری ٹوٹ پڑے

کراچی :مفت ہیلمٹس کی تقسیم پر شہری ٹوٹ پڑے

 

کراچی میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم جاری ہے جس کے دوران شہری مال غنیمت سمجھ کر ہیلمٹ بانٹنے والی گاڑی پر ٹوٹ پڑے،ڈرائیور نے گاڑی بھگاکر ہیلمٹ بچائے، پولیس نے لوٹے گئے ہیلمٹ شہریوں سے واپس لے لیے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اپنے اور دوسروں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، اس حوالے سے کراچی میں آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے جانے تھے مگر آنے والوں نے انتظار کے بجائے لوٹ مار کو ترجیح دی، شہریوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اُجاگر کرنے والی مہم میں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کیلئے لائے گئے تھے، مگر جو سڑکوں پر نظم و ضبط کے قائل نہیں، اُن سے یہاں بھی صبر نہ ہوا اور لوٹ مار شروع کردی۔

کراچی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کیا، معروف گلوکار اور سماجی شخصیت شہزاد رائے اور جنید جمشید بھی مہم میں شریک ہوئے۔

شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ ہ موٹرسائیکل چلانے والے تمام افراد ہیلمٹ پہنیں جبکہ گاڑی چلانے والے سیٹ بیلٹ باندھیں، جنید جمشید نے مہم کی کامیابی کےلیے دعاکروائی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کری،تقریب کے دوران شہریوں میں مفت ہیلمٹ کے علاوہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید خبریں :