پاکستان
27 ستمبر ، 2016

دشمن قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، پرویزرشید

دشمن قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، پرویزرشید

 

وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دشمن قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، پاکستانی عوام ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔

وزیراطلاعات پرویزرشید سے مرکزی امام حسینؓ کونسل کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے انہیں اپنے معاملات اور مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے وزیر اطلاعات کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وفد سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام امن، آشتی اور پرامن بقائے باہمی کا مذہب ہے، تمام مکاتب فکر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،ہم نے بہادری اور جرأت کے ساتھ وطن عزیز کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ حکومت محرم الحرام میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،انتہاپسندی اور دہشت گردی معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے۔

مزید خبریں :