کھیل
27 ستمبر ، 2016

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف

 


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کےلیے 104رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار بولنگ کی اور تین وکٹیں لیں۔

ابوطہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنائے ۔

آج پاکستانی بولروں نے کالی آندھی کو بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے روکے رکھا، اور اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سموئلز نے آئوٹ ہوئے بغیر 42رنز بنائے، انکے علاوہ نکولس پوران اور کیرون پولارڈ نے16،16اورڈیوائن براوو 11رنز بناسکے۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے تین اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ پاکستانی بولرز اچھی بولنگ کے باوجود وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

 

 

مزید خبریں :