کھیل
27 ستمبر ، 2016

ایشین بیچ گیمز :پاکستان کبڈی ٹیم نے بھارت کو دھول چٹادی

ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم نے بھارتیوں کو دھول چٹادی، پاکستانی شاہینوں نے 28کے مقابلے میں 30اسکور سے کامیابی حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

ویت نام کے شہر دانانگ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، کبڈی کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف کو دھول چٹا دی۔

گولڈ میڈل کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا لیکن شاہینوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور 28کے مقابلے میں 30کے اسکور سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا، یہ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

مزید خبریں :