پاکستان
27 ستمبر ، 2016

ایران دہائیوں تک بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا رہا:ایرانی سفیر

ایران دہائیوں تک بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا رہا:ایرانی سفیر

 

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ ایران دہائیوں تک بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا رہا ہے،جس کی اس نے قیمت بھی چکائی ہے۔

ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا پاکستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے،گزشتہ ہفتے پاکستان سے ایران میں داخل ہونے والے دہشت گرد پکڑے، نہ ہم نے پاکستان سےشکایت کی نہ ایرانی میڈیا نے شور مچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان پر پاکستانی میڈیا میں منفی پروپیگنڈا کیا گیا،اخبارات میں ایران مخالف آرٹیکل بڑی تعدادمیں شائع ہوئے،پاکستان سے شکایت اس لیے نہیں کرتے کہ ہم دیرینہ دوست ہیں۔

مزید خبریں :