پاکستان
27 ستمبر ، 2016

بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

 

بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسلام آباد سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے،بھارتی وزارت خارجہ نے نریندر مودی کے اسلام آباد نہ آنے کی تصدیق کردی۔

سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں ہونی ہے۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان، بنگلا دیش اور بھوٹان بھی شریک نہیں ہوں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اسلام آباد نہ آنے کی تصدیق کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارتی حکومت اسلام آباد سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتی، سارک چیئر نیپال کو بڑھتے ہوئے سرحد پارحملوں سے آگاہ کردیا ہے، ممبر ممالک کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت ہو رہی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ملک ایسا ماحول بنا رہا ہے جو سارک کانفرس کے انعقاد کے لیے مناسب نہیں، بھارت علاقائی تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن ایسا دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی ممکن ہے، ایسی اطلاعات ہیں کہ کچھ اور ممالک کو بھی اسلام آباد میں سارک کانفرنس میں شرکت پر تحفظات ہیں۔

مزید خبریں :