پاکستان
27 ستمبر ، 2016

پاک بھارت کشیدگی، اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ

پاک بھارت کشیدگی، اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ

 

اپوزیشن نے پاک بھارت کشیدگی پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کامطالبہ کردیا، وزیرقانون زاہد حامد کہتے ہیں کہ اگلے بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہو چکا، کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بحث ہوگی۔

وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی کوبتایاکہ اگلے بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہو چکا، اگر اپوزیشن پیر سے چاہتی ہے تو مشاورت کی جائے سکتی ہے،مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سمیت کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بحث ہوگی۔

اس سے پہلےپاکستانی پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت پاک بھارت کشیدگی پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلائے۔

سید نوید قمر نےکہا کہ مودی آئے روز نیا شوشہ چھوڑ کر قوم کو متحد کررہا ہے، ہماری حکومت کیا کررہی ہے؟ وزیراعظم پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلا کرایوان کواعتماد میں لیں۔

ان کاکہناتھاکہ کشمیر سے بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا،بلوچستان پاکستان کا اندرونی جبکہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے، بھارت میں بھی مختلف علاقوں میں آزادی کی تحریکیں جاری ہیں، ہماری حکومت کی خاموشی کے باعث بھارت کامؤقف تقویت پکڑ رہاہے۔

نوید قمر نے یہ بھی کہان کہ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں بھی معاملہ بھرپور طریقے سے نہیں اٹھا سکے، پاکستان کو کشمیر پربھارت کے جارحانہ رویہ کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔

مزید خبریں :