دنیا
28 ستمبر ، 2016

سابق اسرائیلی صدر شمون پیریزکی حالت تشویش ناک

سابق اسرائیلی صدر شمون پیریزکی حالت تشویش ناک

ثمرین حمید ... سابق اسرائیلی صدر شمون پیریز کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق 93سالہ اسرائیلی صدر شمون پیریز کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں شمون پیریز کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

شمون پیریز کو دو ہفتے قبل بھی اسٹروک کی بیماری میں اسپتال لے جایا گیا تھا، شمون دو بار اسرائیل کے وزیراعظم بھی رہے ہیں۔

 

مزید خبریں :