شہر شہر
28 ستمبر ، 2016

پشاور سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایک افغان دہشت گرد گرفتار

پشاور سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایک افغان دہشت گرد گرفتار

قیصر خان ... پشاور کے علاقے قاضی کلے میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں ایک افغان دہشت گرد گرفتار جبکہ دو فرار ہوگئے۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 8 کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مدثر ٹاون قاضی کلے میں کی گئی۔ جہاں ایک افغان دہشت گرد گرفتار کیا گیا تاہم دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے 8 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دہشت گرد کارروائی کے وقت ٹین میں بم بنانے میں مصروف تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

مزید خبریں :