پاکستان
28 ستمبر ، 2016

حکومت نے بدماشی کی تو لاہور بند کردیں گے، فیصل واڈا

حکومت نے بدماشی کی تو لاہور بند کردیں گے، فیصل واڈا

میاں محمد عابد ... تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے دھمکی دی ہے کہ پُرامن احتجاج کرنے آئے ہیں، حکومت نے بدمعاشی کی تو لاہور بند کردیں گے۔

یہ بات فیصل واڈا نے لاہور پہنچنے پر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ،ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے غنڈوں نے ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی ہے لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ جتنی بدماشی کریں گے ہم اتنا ہی آگے جائیں گے۔

بدمعاشی بڑھی تو لاہور بند کردیں گے،اگر ہم نہ نکلے تو یہ حکمران ہماری اولادوں کی کھال کے بھی جوتے بنائیں گے،لیکن ہم ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے۔

مزید خبریں :