کاروبار
28 ستمبر ، 2016

لیسکو کا نادہندگان کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن

لیسکو کا نادہندگان کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن

جواد ملک ... لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندگان کے خلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آج نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیےجائیں گے۔

لیسکو بجلی کے نادہندگان کے خلاف ان ایکشن۔۔ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا ہے اور آج تمام سرکاری، غیر سرکاری اور گھریلو نادہندگان کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔

کسٹمر سروس ڈائریکٹر لیسکومحمد خالد کے مطابق آپریشن کے دوران سات ارب روپے کے مختلف نادہندگان کے کنکشن کاٹے جائیں گے۔جو صارف پورے بقایاجات ادا کرے گا صرف اس کا کنکشن ہی بحال کیا جائے گا۔

مزید خبریں :