پاکستان
28 ستمبر ، 2016

تناؤ کا خاتمہ پاک بھارت اور خطے کے مفاد میں ہے، مارک ٹونر

مدثر ظہیر خان ... ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ اور تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند ہونی چاہیے ۔تناؤ کا خاتمہ دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ان گروہوں کےخلاف بھی کارروائی کرے جوخطے کےدیگرملکوں میں حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کےخاتمےکاعملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مارک ٹونر نے بتایا کہ پاکستان ملک کے اندر کارروائیاں کرنے والے بعض گروہوں کےخلاف کارروائی میں پیش رفت کر رہا ہے تاہم انھوں نے ایسے گروہوں کےخلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا ہے جنہوں نےملک میں محفوظ پناہ گاہیں بنارکھی ہیں۔

ٹونر کے کہا کہ پاکستان ان گروہوں کےخلاف بھی کارروائی کرےجوخطے کےدیگرملکوں میں حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

 

مزید خبریں :