خصوصی رپورٹس
28 ستمبر ، 2016

پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا آغاز

جنگ، جیو اور گوگل کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن شاپنگ فیسٹیول شروع ہوگیا۔ فیسٹیول میں عوام آج سے 30 ستمبر تک ٹاپ برانڈز کی مصنوعات رعایتی قیمتوں میں خرید سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کا رواج بہت بڑھ گیا ہے، لوگ رش سے بچنے ، پارکنگ اور وقت بچانے کی خاطر اب شاپنگ مالز جانے کی بجائے آن لائن شاپنگ کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ وہ اپنی مطلوبہ چیز خریدنے کیلئے مختلف ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں اور اپنی مطلوبہ اشیاء اپنے من پسند نرخ پر خریدتے ہیں، انھیں بھاؤ تاؤ کرنے کی زحمت بھی نہیں کرنا پڑتی اور وہ چیز آپ کے گھر کی دہلیز پر فراہم کردی جاتی ہے۔

اسی رواج کر مد نظررکھتے ہوئے پاکستان میں آن لائن شاپنگ کو فروغ دینے کیلئے جنگ میڈیا گروپ اور گوگل نے مل کر عظیم الشان آن لائن شاپنگ فیسٹیول (GOSF.live) شروع کیا ہے۔ 28 سے30 ستمبر تک کے لئے 50 سے زائد معروف ادارے اس آن لائن فیسٹول کا حصہ ہیں۔

جنگ گروپ اور گوگل کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں الیکٹرانک سے لیکر کپڑوں تک سب کچھ خصوصی رعایت کے ساتھ گھر بیٹھے خرید ا جاسکتا ہے ۔ اس کام کیلئے عوام کو www.gosf.live کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔

پاکستان میں گوگل کے ایمرجنگ مارکیٹس کے نمائندے خرم خلیل جمالی نے ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اس فیسٹیول کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ  گو ایس ایف یا جی او ایس ایف کا مطلب ”گریٹ آن لائن شاپنگ فیسٹیول“ ہے۔ جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا نشر و اشاعت کا ادارہ ہے جبکہ گوگل سب سے بڑا سرچ انجن ہے۔ گو ایس ایف یا جی او ایس ایف کی ویب سائٹ جنگ گروپ نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر تیار کی ہے اس کیلئے نہ تو کسی ایپ کی ضرورت ہے نہ ہی ڈیسک ٹاپ کی۔ اگر فون کے ذریعے براہ راست ویب سائٹ پر وزٹ کیا جائے تو عوام کو بہت ہی زبردست تجربہ ہوگا۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ اِس فیسٹیول کا خیال کیسے آیا تو اُن کا کہنا تھا کہ آج بھی عوام کو اپنی ضرورت کی چیزیں خریدنے کیلئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ بد ترین ٹریفک بھی حشر برا کردیتی ہے۔

خرم خلیل جمالی نے کہا کہ اِن دشواریوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے شاپنگ فیسٹیول کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہم سنگا پور اور سری لنکا سمیت کئی ممالک میں گو ایس ایف سے کامیاب آن لائن شاپنگ کا اہتمام کرچکے ہیں۔

جب خرم سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں کتنے لوگ اس فیسٹیول سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں تو اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے مطابق 30 ملین لوگ اس وقت تھری جی سے منسلک ہیں، اگر اس میں جی ایس ایم اور دیگر ذرائع بھی شامل کرلئے جائیں تو یہ تعداد 50 ملین تک جاسکتی ہے۔ ان تمام چیزوں کو مدِ نظر رکھا جائے تو پاکستان میں ای کامرس کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جنگ گروپ ایک اعتماد کا نام ہے، اِس گروپ کے ذریعے یہ فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ معروف ای کامرس، مقامی اور آن لائن وینڈرز ، برانڈز ، ریٹیل آوٹ لیٹس، ایف ایم سی جی ، سی جی پی اور بی ایف ایس آئی شرکت کریں گے جو پاکستان اور پاکستان سے باہر عالمی سطح پر صارفین کے لئے بہترین او رپر کشش ڈیل اور پیکیجز اور آفرز کرتے نظر آئیں گے۔ 72 گھنٹے کے لئے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر یہ پیشکشیں برقرار اور 70 فیصد تک کا ڈسکاؤنٹ بھی ہے۔

’گو ایس ایف ڈاٹ لائیو‘ کا مقصد آن لائن شاپنگ اپنانے کے لئے خریداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اسکی توجہ آن لائن اور آف لائن خریداروں تک پہنچنے پر مرکوز ہے۔

فیسٹول کے شرکا کو زیورات، جوتے، بچوں ، بڑوں اور مرد و خواتین کے ملبوسات، سفری سامان ، کتابیں، گھڑ یا ں، کمپیوٹر کا سامان ، موبائل فون ،صحت، ورزش او رفٹنس کا سامان اور مشینیں، گھروں کی سجاوٹ کا ساما ن ، اور دیگربے شمار مصنو عا ت خریداری کیلئے دستیا ب ہیں۔

 

مزید خبریں :