پاکستان
28 ستمبر ، 2016

لاہور،مال روڈ پر کسانوں کا دھرنا جاری

لاہورکے چیئرنگ کراس مال روڈ پر کسانوں کا دھرنا جاری ہے جبکہ صبح سویرے معمول کے کام کے لیے نکلنے والوں سے دھرنے والوں کے جھگڑے ہوئے۔

کسان اتحاد کےصدراور دیگر گرفتار رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا، تاہم کسانوں نے ریلیف کے وعدوں پرعملدرآمد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کسان اتحاد پاکستان کے زیراہتمام پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہوئےکسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور اپنے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے خلاف مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔

دھرنے کے آغاز میں کسانوں کا مطالبہ تھا کہ انکے گرفتار ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے اور حکومت ریلیف فراہم کرنے کے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔

کسانوں سے یک جہتی کے لیے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔

کسان اتحاد کےصدراور دیگر کورہا کر دیا گیا تاہم کسانوں نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :