پاکستان
28 ستمبر ، 2016

کراچی :رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،8ملزمان گرفتار

کراچی :رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،8ملزمان گرفتار

 

کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں گڈاپ، بن قاسم، سائٹ اور کلفٹن کے علاقوں میں کی گئیں، گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیموں جبکہ 3ڈاکو ہیں۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ کورنگی اور ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 3ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :