پاکستان
28 ستمبر ، 2016

ضلع لسبیلہ :کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کنراج کی کان میں ہفتے کے روز سے پھنسےچینی انجینئروں اورایک محنت کش کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کان میں 500 میٹرتک بجلی اور ہوا کا نتظام کرلیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کنراج کی کان میں ہفتے کے روز سے پھنسے 2چینی انجینئراورایک محنت کش کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن آج 5 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔ پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق کنراج دودھرپروجیکٹ کی کان میں 500 میٹر تک بجلی اور ہوا کا نتظام کرلیا گیاہے ۔

کان میں دو چینی انجینئراور ایک پاکستانی مزدور 700 میٹر گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ زنک اور دیگرمعدنیات کی تلاش کے لیے کنراج کے پہاڑوں میں12سومیٹر طویل کان بنائی گئی ہے۔

ہفتہ کی صبح 10 بجے دھودر پروجیکٹ میں کان کنی کے دوران چین ٹوٹنے سے ایک لفٹ 700 فٹ کی گہرائی میں پھنس گئی تھی،جس میں چینی انجینئراور مقامی محنت کش ہیں ۔

مزید خبریں :