انٹرٹینمنٹ
28 ستمبر ، 2016

گلوکارشفقت امانت بھی جنونی ہندوؤں کو کھٹکنے لگے

 

گلوکارشفقت امانت علی بھی جنونی ہندوؤں کو کھٹکنے لگے،انتہا پسندوں نے بنگلور میں پرفارم کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو روکنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے انتہا پسند ہندو تنظیموں نے بنگلور پولیس کو خط لکھ دیا۔

بنگلور پولیس کو لکھے گئے خط میں انتہا پسند تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی گلوکارشفقت امانت علی کوبنگلورمیں پرفارم نہ کرنے دیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شفقت امانت علی کو 30ستمبر کو بنگلورمیں پرفارم کرنا ہے۔

مزید خبریں :