کھیل
28 ستمبر ، 2016

ورلڈ چیمپئن کیخلاف کلین سوئپ شاندار کارنامہ ہے،شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بھی ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کلین سوئپ کرنے پر کافی خوش نظر آتے ہیں ،ان کا کہناہے کہ پاکستان نے بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ چیمپئن کے خلاف کلین سوئپ کرنا شاندار کارنامہ ہے۔

چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی ، گراؤنڈ میں فیلڈنگ اعلیٰ معیار کی رہی جبکہ سیریز ٹیم نے اچھے ڈسپلن کا بھی مظاہرہ کیا ہے ۔

شہریار خان نے ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں :