پاکستان
28 ستمبر ، 2016

قتل اور تخریب کاری میں مطلوب فراری کمانڈرظفر بگٹی ہلاک

ایک ہی خاندان کے 6افراد کے قتل سمیت تخریب کاری کی دیگر کارروائیوں میں مطلوب فراری کمانڈر ظفر بگٹی مارا گیا۔

کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں واردات میں زندہ بچ جانے والی بچی نے بھی اپنی روداد سنائی ۔

کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نوتال کےقریب ایف سی اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔جس میں کالعدم تنظیم کافراری کمانڈرظفر بگٹی مارا گیا۔

کرنل ذوالفقار نے بتایا کہ ہلاک فراری کمانڈرتخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا،فراری کمانڈر ایف سی اورپولیس اہلکاروں پرحملوں میں بھی ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد کیاگیا۔

مزید خبریں :