کھیل
28 ستمبر ، 2016

شاہد آفریدی کو اچھے انداز میں الوداع کرنا چاہتے ہیں،نجم سیٹھی

شاہد آفریدی کو اچھے انداز میں الوداع کرنا چاہتے ہیں،نجم سیٹھی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو اچھے انداز میں الوداع کرنا چاہتے ہیں، معاملات طے کرنے کے لیئے 26 ستمبر کی میٹنگ شاہد آفریدی کی مصروفیت کی وجہ سے منسوخ ہوئی ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ معاملات طے کرنے لیئے 26 ستمبر کی میٹنگ کے منتظر تھے ،شاہد آفریدی نے میٹنگ ملتوی کر دی۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی شاہد آفریدی کے منتظر ہیں ، ان کے پاس جب بھی وقت ہو وہ ہمیں تاریخ بتا دیں، ہم ان کے ساتھ بات چیت کر لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو اچھے انداز میں الوداع کہیں گے وہ اس کے حقدار ہیں ۔

مزید خبریں :