کھیل
28 ستمبر ، 2016

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو شکست دیں گے،بھارتی کپتان

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو شکست دیں گے،بھارتی کپتان

بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پرتو رویندرا سری جیش نےاگلے ماہ ملائیشیا میں ہونیوالی ایشیائی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان نے اڑی سیکٹر حملے اور اس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا ذکر کئے بغیر کہا کہ سرحدوں پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی عظیم قربانی کوقدر کی نظر سے دیکھتے ہیں،دہشت گردانہ حملے پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت تناؤ کا باعث بنے ہوئے ہیں خاص طور پر ایسے ماحول میں ہمپاکستان کیخلاف میچ میںبھارتی فوجیوں کوکسی طور مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ اگلے ماہ ملائیشیا میں ایشین چیمپئنز ٹرافی 20اکتوبر سے30اکتوبر 2016تک کھیلی جائے گی اور پاکستان اور بھارت23اکتوبر کو مد مقابل ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی میں ایشیاء کی6بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 

مزید خبریں :