پاکستان
29 ستمبر ، 2016

عمران کا رائے ونڈ مارچ اُنکا جمہوری حق ہے، افتخار چوہدری

عمران کا رائے ونڈ مارچ اُنکا جمہوری حق ہے، افتخار چوہدری

 

جاوید حامد ملک ... سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا رائے ونڈ مارچ اُنکا آئینی اور جمہوری حق ہے ، حکومت کیوں گھبراہٹ کا شکار ہے۔

لاہور میں سینئر قانون دان حامد خان کی کتاب پاکستان کی عدالتی تاریخ کی تقریب رونمائی میں کہی ۔افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پر امن جلسے جلوس میں رکاوٹ ڈالنا درست نہیں، وکلاء تحریک کے بعد غیر آئنی اقدام کا راستہ بند ہوچکا ہے ،تاہم حکمرانی بہتر بنانا ہوگی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی اور حکومتی نظام فرسودہ اور بوسیدہ ہوچکا ہے ،،ہمیشہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جو اپنی زبان اور کلچر کو اپناتی ہے، سنئیر قانون دان حامد خان کا کہنا تھا کہ انکی کتاب میں عدالتی تاریخ کے تمام واقعات موجود ہیں ۔

مزید خبریں :