پاکستان
29 ستمبر ، 2016

انگور اڈہ سرحد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

انگور اڈہ سرحد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

محمود جان ... جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔سرحد کھوالنے کا فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان مذاکرات میں ہوا ۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر پاکستان کی جانب سےگیٹ بنانے کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پید ہوگئی تھی اور 26 مئی کو جنوبی وزیرستان کی سرحد انگور اڈہ بند کر دی گئی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ کا بارڈر کھولنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جو کامیاب رہے ۔ مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگور اڈہ کی سرحد دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انگور اڈہ کا سرحدی راستہ 26 مئی سے بند تھا ۔

مزید خبریں :