شہر شہر
29 ستمبر ، 2016

سکھر: روہڑی بائی پاس پر حادثہ، 6افراد زخمی

سکھر: روہڑی بائی پاس پر حادثہ، 6افراد زخمی

عارف عالم ... سکھر کےقریب روہڑی بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق حادثہ قومی شاہراہ پر روہڑی بائی پاس کےمقام پر پیش آیا۔ جب تیز رفتار ٹریلر اور وین میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو روہڑی اور
تین افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :