دنیا
29 ستمبر ، 2016

امریکی کانگریس نے صدر باراک اوباما کا ویٹو مسترد کردیا

امریکی کانگریس نے صدر باراک اوباما کا ویٹو مسترد کردیا

آفاق سمیع ... امریکی صدر اوباما کو 8 سالہ دور حکومت میں بڑا دھچکا ، امریکی کانگریس نے صدر باراک اوباما کا ویٹو مسترد کردیا ۔نائن الیون میں ہلاک افراد کے لواحقین کو سعودی عرب پر مقدمہ کرنے کا حق دے دیا گیا ۔

امریکی کانگرس نے صدر اوباما کا ویٹو مسترد کر دیا ،بل قانون بن جائے گا۔ اس بل کو امریکی صدر اوباما نے ویٹو کر دیا تھا مگر امریکی سینیٹ نے اس ویٹو کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ایک کےمقابلےمیں 97ووٹوں سےویٹومستردکردیا گیا جس کے بعد ایوان نمائندگان نے76 کےمقابلےمیں 348ووٹوں سے ویٹو مسترد کردیا اس طرح امریکی کانگریس نے بھی اس ویٹو کو مسترد کردیا ہے۔

یوں اب نائن الیون میں ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کے لواحقین معاوضے کے لیے سعودی عرب پر مقدمہ کر سکیں گے۔

سعودی عرب نے اوباما انتظامیہ اور امریکی کانگریس کے ارکان کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے کوئی ایسا قانون یا بِل منظور کیا جس کے تحت کوئی امریکی عدالت سعودی عرب کو 11 ستمبر کے حملوں کا ذمہ دار قرار دے سکتی ہے، تو سعودی عرب امریکہ میں موجود اپنے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کر دے گا۔

مزید خبریں :