پاکستان
29 ستمبر ، 2016

سعودی عرب کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں، طاہر اشرفی

سعودی عرب کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں، طاہر اشرفی

 

زاہد حسین خان ... پاکستان علماء کو نسل نے امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون کے حوالے سے قانون منظور کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب کو مسلمانوں کا مرکز ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون کےمتاثرین کو سعودی عرب کے خلاف کارروائی کا حق دینے کے قانون کی منظوری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں۔

سعودی عرب کے خلاف امریکی کانگریس کا قانون قابل افسوس ہے، سعودی عرب کو مسلمانوں کا مرکز ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :