دنیا
29 ستمبر ، 2016

امریکا: ساوتھ کیرولائنا کے اسکول میں فائرنگ 3 افراد زخمی

امریکا: ساوتھ کیرولائنا کے اسکول میں فائرنگ 3 افراد زخمی

راحت علی شاہ ... امریکی ریاست ساوتھ کیرولائنا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق نوجوان نے ٹاون ویلی ایلیمنٹری اسکول میں گھس کر فائرنگ کی جس میں 2 بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 سال کے طالب علم کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاع ملنے کے7منٹ بعد پولیس اسکول پہنچ گئی اور فائرنگ کرنےوالے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق متاثرہ اسکول کےقریب سے حملہ آورکے والد کی لاش ملی ہے، پولیس کوشبہ ہے کہ ملزم نے اسکول میں حملے سے پہلے اپنے والد کوفائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

مزید خبریں :