کھیل
29 ستمبر ، 2016

دبئی سیریز: تین روزہ میچ، اسد شفیق کپتان متوقع

دبئی سیریز: تین روزہ میچ، اسد شفیق کپتان متوقع

کلیم الدین ... ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ میچ کےلیے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کو پاکستان الیون کا کپتان مقرر کیا جارہا ہے، ٹیم میں احمد شہزاد،عدنان اکمل اور جیند خان بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے پہلےمہمان ٹیم 7تا 9 اکتوبر شارجہ میں کھیلے گی ایک سہ روزہ میچ کےلیے پی سی بی پیٹرنز الیون کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اس میچ میں کپتانی کریں گے،اسکواڈ میں احمد شہزاد،عدنان اکمل،جنید خان سمیت فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :