پاکستان
30 ستمبر ، 2016

چیف جسٹس نے کانفرنس میں شرکت کی بھارتی دعوت مسترد کردی

چیف جسٹس نے کانفرنس میں شرکت کی بھارتی دعوت مسترد کردی

 

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے نئی دہلی میں اگلے ماہ ہونے والی کانفرنس کی دعوت مسترد کردی ۔

چیف جسٹس نے انڈین سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط میں لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکتا۔

چیف جسٹس پاکستان کوبھارت میں ثالثی کے نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق گلوبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتا کانفرنس 21 سے 23 اکتوبر کو نیو دہلی میں ہونا ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے وزارت خارجہ سے کلیئرنس ملنے کے بعد کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی تھی،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد چیف جسٹس نے بھارت جانے سے انکار کیا ہے۔

مزید خبریں :