پاکستان
30 ستمبر ، 2016

اپنی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجاز ت نہیں دیں گے ،وزیراعظم

اپنی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجاز ت نہیں دیں گے ،وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے،کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی ،وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرحدی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے۔

انہوں نےکہا کہ ہم خطے اور پوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں،ہمیں توانائیاں عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی پر مرکوز رکھنی چاہئیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ غربت،بےروزگاری کےخاتمےسمیت ترقی وخوشحالی کی منزل کاحصول ہماراعزم ہے،ہم ان مقاصد کے حصول کےلئے سرگرم عمل ہیں۔

 

مزید خبریں :