کاروبار
06 اکتوبر ، 2016

غیر ملکیوں نے ایک ارب ڈالر سکوک بانڈ گھنٹوں میں خرید لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان معیشت پر اعتماد، ایک ارب ڈالر سکوک بانڈ گھنٹوں میں خرید لئے، پانچ سالہ سکوک پر شرح منافع 5.5 فیصد سالانہ ادا کیا جائے گا۔

پاکستان کے تیسرے عالمی سکوک بانڈ کے اجراء کے لئے واشنگٹن میں موجود پاکستانی ٹیم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بتایا کہ سکوک کے روڈ شو کے دوران عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت ، آئی ایم ایف پروگرام کے مکمل ہونے اور حکومت کے ریفارم ایجنڈا پر بھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارت، لندن ، بوسٹن اور نیویارک میں روڈ شو کے بعد پاکستانی ٹیم کو سکوک کی خریداری کے لئے 2.4 ارب ڈالر کی پیشکش موصول ہوئیں۔

اجارہ سکوک کاروبار کے لئے لگژمبرگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کرائے گئے ہیں جسے موڈیز نے بی تھری اور فچ نے بی ریٹنگ دی ہے۔

مزید خبریں :