دنیا
24 اکتوبر ، 2016

ہیٹی: جیل سے 170قیدی فرار، 2افراد ہلاک

ہیٹی: جیل سے 170قیدی فرار، 2افراد ہلاک

کریبین جزائر کے ملک ہیٹی کی جیل سے170 قیدی فرار ہوگئے ہیں، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار اور ایک قیدی ہوگیا۔

ہیٹی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں قید ملزمان نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور گارڈز کو یرغمال بنا کر فائرنگ کرتے ہوئے نامعلوم مقام کی جانب بھاگ گئے۔

سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3قیدی شدید زخمی ہوئے، جن میں ایک قیدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، جبکہ مفرور قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

مقامی جیل حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 11افراد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اقوام متحدہ کے امن مشن پر تعینات اہلکاروں کی مدد سے باقی مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

 

مزید خبریں :