دنیا
24 اکتوبر ، 2016

کرد فورسز کی بعشقیہ پر قبضےکے لئےلڑائی

کرد فورسز کی بعشقیہ پر قبضےکے لئےلڑائی

 

کرد فورسز کے موصل کے قریبی قصبے بعشقیہ پر قبضہ کے لئےشمالی عراق کے علاقوں میں داعش کے خلاف حملے جاری ہیں ۔

کرد کمانڈروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی ہے اور ہائی وے کا ایک بڑا حصہ آزاد کرا لیا ہے۔ انہوں نے نو کلو میٹر تک پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ روز ترکی بھی داعش کے خلاف کارروائی میں شامل ہوگیا ہے،اس سے پہلےعراقی وزیرِ اعظم نے ترکی کی جانب سے شمولیت کی پیشکش مسترد کر دی تھی ۔

کرد جنگجوؤں نے آٹھ دیہات کا گھیراؤ کر کے داعش کے درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرکے موصل کے لیےاُس کی رسد کی صلاحیت ختم کر دی ۔ اتحادی افواج موصل میں داعش کو مسلسل پیچھے دھکیل رہی ہیں ۔

مزید خبریں :