دنیا
24 اکتوبر ، 2016

مودی تین طلاق کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،اویسی

مودی تین طلاق کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،اویسی

 

بھارتی مسلمانوں کے ایک اہم رہنما اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ کچھ ریاستوں میں انتخابات سے قبل وہ تین طلاق کے معاملے کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔

آل انڈیا مجلسِ اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقریبا 7.36 کروڑ مسلمان شادی شدہ ہیں اور انہوں نے طلاق نہیں دی ہے۔

مشکل سے ایک فیصد مسلمان ،طلاق دیتے ہیںلیکن مودی آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی فوائد کے لئے اپنے دل کی بات کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔

 

 

 

مزید خبریں :