دنیا
24 اکتوبر ، 2016

کیلی فورنیا : بس ٹریکٹر ٹرالر میں جا گھسی، 13 افراد ہلاک

کیلی فورنیا : بس ٹریکٹر ٹرالر میں جا گھسی، 13 افراد ہلاک

 

کیلی فورنیا میں ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس ٹریکٹر ٹرالر میں جا گھسی، حادثے میں13 افراد ہلاک،31 زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ جنوبی کیلی فورنیا کے ہائی وے پر پام اسپرنگز کے نزدیک پیش آیا۔

حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث مسافر بس 15 فٹ تک ٹریکٹر ٹرالر میں جا گھسی جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو بس کے اند رجانے میں مشکلات بھی پیش آئیں ۔

حادثے کے بعد ہائی وے کے اس حصے کو بند کردیا گیا۔ ہلاک ہو نےوالوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

 

مزید خبریں :