کھیل
24 اکتوبر ، 2016

پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کردی، ویسٹ انڈیز کو 456 رنز کا ہدف

پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کردی، ویسٹ انڈیز کو 456 رنز کا ہدف

ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 224 رنز پر ڈکلیئر کر دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے 456 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور لیون جانسن نے اننگز کا آغاز کیا اور اب سے کچھ دیر قبل تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے سات رنز بنا لیے تھے۔

کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان کے بلے باز اسد شفیق 58 اور یونس خان 29 رنز پر کھیل رہے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے بیٹنگ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 228 رنز کی سبقت حاصل ہونے کے باوجود کپتان مصباح الحق نے فالو آن کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

مزید خبریں :