پاکستان
24 اکتوبر ، 2016

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی،انڈس واٹرکمشنر

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی،انڈس واٹرکمشنر

 

انڈس واٹرکمشنر مرزا آصف بیگ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشن گنگا اور رٹلے ڈیمز پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت نےہمارا مؤقف تسلیم نہیں کیا۔

مرزا آصف بیگ نے لاہور میں محکمہ اری گیشن اور ایشین بینک کے تعاون سے واٹر سپلائی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نےکہاکہ وہ بھارت کی طرف سےڈیموں میں تبدیلی کئےجانےکےخلاف عالمی ثالثی عدالت جانےکی تیاری کر رہے ہیں، اب بھی کوشش ہے کہ بھارت مذاکرات کی میز پر آئے مگر لگتا نہیں کہ بھارت پانی کے معاملے پر مؤقف تبدیل کرے ۔

انڈس واٹرکمشنرکامانناتھاکہ بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں ہی نہیںدوسرے تمام دریاؤں میں بھی پانی کی آمد میں کمی آئی ہے۔

مزید خبریں :