انٹرٹینمنٹ
24 اکتوبر ، 2016

لودھراں میں مقامی گلوکارہ کی سرعام ہوائی فائرنگ

لودھراں میں مقامی گلوکارہ کی سرعام ہوائی فائرنگ

رجب علی...لودھراں میں مقامی گلوکارہ نے سرعام ہوائی فائرنگ کی، ذرائع کے مطابق گلوکارہ شہزادی ارم سیال نے ہوائی فائرنگ شادی کی تقریب میں کی ہے۔

معروف سرائیکی گلوکارہ شہزادی ارم سیال کی ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سامنے آئی ہے، جو انہوں نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر لگائی ہوئی ہے، وہ ایک سال قبل بہاولپور شفٹ ہوئی تھیں۔

ایس ایچ او سٹی عبدالکریم کا کہنا ہے کہ گلو کارہ کے کہروڑ پکا والے گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں، اہل محلہ اورعلاقہ کونسلرز سے اس حوالے سے تصدیق کی ہے، فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ شہزادی ارم سیال نے ایک شادی کی تقریب میں سر عام ہوائی فائرنگ کی ہے، جس پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

مزید خبریں :