پاکستان
24 اکتوبر ، 2016

اسلام آباد بند کرنیکا اعلان بغاوت ہے،مشاہد اللہ

اسلام آباد بند کرنیکا اعلان بغاوت ہے،مشاہد اللہ

 

 
عرفان صدیقی ... جاپان میں موجود مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات مشاہداللہ خان کا کہناتھا کہ عمران خان کا اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان اقدام بغاوت ہے۔

جیو نیوز کے نمائندے عرفان صدیقی سے بات کرتے ہوئے مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ دو نومبر کے بعد عمران خان کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا، حکومت اسلام آباد میں رٹ برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپائر کی انگلی کبھی عمران خان کے حق میں نہیں اٹھے گی،بانی ایم کیوایم اورعمران خان دونوں کی سوچ اور عمل پاکستان مخالف ہے۔

مزید خبریں :