پاکستان
24 اکتوبر ، 2016

پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کیا جاسکتا: عبدالباسط

پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کیا جاسکتا: عبدالباسط

 

 
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی تھنک ٹینک انڈین انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلیکٹ اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں کیسے تنہا کیا جا سکتا ہے؟ پاکستان اور بھارت سفارتکاری کے ذریعے ہی اپنے باہمی مسائل حل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کرن جوہر کی فلم مشکل سے نکل آئی، دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر تمام مسائل کی بنیاد ہے، دونوں ممالک کو 2003ء کے سیز فائر معاہدے کو باضابطہ بنانے کی ضرورت ہے۔

عبدالباسط کا مزید کہنا تھا کہ برہان وانی کے جنازے میں شریک لوگوں کو پاکستان کی جانب سے اکسانے کا الزام غلط ہے، اسی طرح اڑی حملے کے دوران ہی پاکستان پر الزام لگایا جانے لگا جبکہ ہمیں اس وقت معلوم بھی نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :